شادی کے موقع پر دولہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ کچھ اپنے سارے ارمان پورے کریں تاکہ اس یادگار تقریب کو مدتوں یاد رکھا جاسکے۔
ایسے ہی ایک بھارتی دولہا نے کیا جسے دیکھ کر لوگوں کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کیونکہ اس نے نوٹوں کا ہار ہزاروں کا نہیں بلکہ 20 لاکھ روپے دے کر تیار کیا جو کئی میٹر طویل تھا۔
وائرل ویڈیو میں ایک دولہا شادی کے موقع پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑا نظر آ رہا ہے۔
تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ اس کے گلے کا کئی میٹر طویل ہار ہے جس میں بھارتی مالیت کے 500 روپے کے نوٹ لگے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے مذکورہ دولہا کے ہار میں تقریبا 20 لاکھ بھارتی مالیت کے نوٹ لگے ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک 22.3 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے پسند کر رہے ہیں اور پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ دولہا ہے یا چلتی پھرتی اے ٹی ایم مشین جبکہ ایک اور صارف نے ہار میں موجود نوٹوں کو جعلی قرار دے دیا۔