سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی!

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے‘۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کہا کہ مملکت کے وسطی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ’دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 12 سے 15 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے‘۔شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص طور پر بارش کی زد میں رہیں گے۔

اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل کا کہنا تھا کہ اس سال موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں زیادہ موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔

کھٹا ہونے کے باوجود ’کینو‘ موسم سرما میں کتنا مفید ہے؟

عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ ’اس سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب پچاس فیصد تک زیادہ ہوگا‘۔