تیز رفتار ٹریلر نے اسکول وین کو روند ڈالا، 2 طالبہ جاں بحق، 10 زخمی

ٹریلر اسکول وین

اوکاڑہ : رینالہ خورد میں تیز رفتار ٹریلر نے اسکول وین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 2 طالبہ جاں بحق جبکہ آٹھ بچیاں اور ڈرائیور زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد یشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، ٹریلر اور اسکول وین میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو طالبہ جاں بحق اور ڈرائیور سمیت نو طالبات زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیزرفتار ٹریلر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماری، جس سے کیری ڈبے میں اسکول جانے والی دو طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ آٹھ بچے اور ڈرائیور زخمی ہیں۔

ریسکیو اور موٹروے پولیس کی امدادی کاررواٸیاں جاری ہیں، زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ٹریلرکا ڈراٸیورموقع سے فرار ہوگیا اور مقامی پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔