ملک میں انٹربینک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار 229 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے رہی۔
دوسری جانب انٹربینک میں آج پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالرگز شتہ روز 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 287 روپے پر برقرار ہے۔