شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنبل اقبال نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں طیارے میں بیٹھے خوشگوار موڈڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سنبل نے طیارے سے بادلوں کے خوبصورت نظارے کی ویڈیو بھی بنائی۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو، تصاویر بھی شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
سنبل اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ میں ’فروہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، حرا مانی، مائرہ خان، حمزہ سہیل، ایاز سموں ودیگر شامل تھے۔