ایک اور افریقی ملک نے ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کر لیا، زمبابوے باہر

ٹی 20 ورلڈ کپ

یوگنڈا نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ زمبابوے میگاایونٹ سے باہر ہو گیا۔

اپنے چھ میں سے پانچ جیت کے ساتھ یوگنڈا نے ICC مینز T20 ورلڈ کپ افریقہ ریجن کوالیفائر میں ٹاپ ٹو میں جگہ کو یقینی بناتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور USA میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹکٹ کٹوا لیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ایونٹ میں یہ ان کی پہلی شرکت ہوگی کیونکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی صرف پانچویں افریقی ملک بن جائیں گی۔

کوالیفائر میں، یوگنڈا نے اپنے ابتدائی کھیل میں تنزانیہ کو آٹھ وکٹوں کے باآسانی بڑے مارجن سے زیر کیا تاہم، اگلے میچ میں نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز کے شاندار 4/17 نے انہیں چھ وکٹوں سے شکست دی۔

https://urdu.arynews.tv/unbeaten-namibia-gets-ticket-to-t20-world-cup-2024/

افریقی ٹیم نے شاندار انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کھیلنے والے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

دوسری جانب نمیبیا اور یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والا زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی ریس سے باہر ہو گیا ہے۔ اس ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں حصہ لیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل کی تھی۔