لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے بتایا کہ افتخار احمد کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ بدلے میں رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔
فرنچائزز کی ٹریڈنگ کے نتیجے میں ملتان سلطانز نے افتخار احمد اور پہلی پلاٹینیم پک جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو اور سلور راؤنڈ پک حاصل کی ہے۔
Iftikhar Ahmed becomes Sultan.
Read more: https://t.co/WMgePr4HBu#LetsPlaySaeen l #HBLPSL9
— Multan Sultans (@MultanSultans) November 30, 2023
افتخار احمد نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، ملتان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے یہاں کے شائقین میں کرکٹ کا ایک جنون ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سیزن میں سلطانز کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) November 30, 2023
کپتان محمد رضوان نے بھی افتخار احمد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ان کا استقبال کرتا ہوں، ان کی مہارت اور تجربہ ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔
رضوان نے کہا کہ افتخار احمد کی میدان میں پرفارمنس ہی نہیں ڈریسنگ روم میں موجودگی بھی خوش آئند ثابت ہوگی۔
Box-office Trade Alert
Iftikhar Ahmed joins Multan Sultans
Rilee Rossouw joins Quetta Gladiators#HBLPSLDraft #HBLPSL9 @TeamQuetta @MultanSultans @IftiMania @Rileerr pic.twitter.com/VHobXp3LEu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 30, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنے تھے جبکہ بدلے میں یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگز کو جوائن کیا۔