بنکاک میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹر نیشنل ریکنگ فائٹ جیت لی۔
عثمان وزیر نے تھائی حریف کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔ عثمان نے تھائی باکسر کو بے بس کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔ انہوں نے 12 انٹرنیشنل فائٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
فتح کے بعد باکسر نے کہا کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کیلئے میرے کوچز نے بھرپور تیاری کرائی تھی اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں باکسنگ کےمیدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے پُرعزم ہوں۔
عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر یاسرحسین بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر نے فائٹ جیت کر پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کر دیے۔