سوشل میڈیا صارفین نے ’اینیمل‘ کو بلاک بسٹر فلم قرار دے دیا

سوشل میڈیا صارفین نے ’اینیمل‘ کو بلاک بسٹر فلم قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی آج ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’اینیمل‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت تبصرے موصول ہوئے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں آج ہر سو رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا چرچا ہے۔ صبح کے شوز کا اختتام ہوتے ہی سینما کا رُخ کرنے والے صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین نے فلمساز سندیپ ریڈی وانگا کے کام کو خوب سراہا اور فلم کو بلاک بسٹر قرار دیا۔ رنبیر کپور کی اہلیہ و نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’خطرناک‘ کہا۔

ایکس پر صارفین کے تبصروں پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ فلم سے کافی متاثر ہوئے۔ زیادہ تر نے ’اینیمل‘ کو میگا بلاک بسٹر قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بلاک بسٹر فلم ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا نے رنبیر کپور کے ساتھ خون بہانے اور تشدد والی زبردست فلم بنائی۔‘ دوسرے صارف نے اسے فلم ’گینگ آف واسع پور‘ کے بعد انڈیا کی سب سے بہترین فلم قرار دیا۔

باپ اور بیٹے کے درمیان ہنگامہ خیز تعلقات کو بیان کرتی فلم کے ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکننگ کی گئی تھی۔