ممبئی: بالی وڈ اداکار و فلمساز ازبان خان اور ان کی اطالوی گرل فرینڈ اداکارہ جارجیا اینڈریانی میں علیحدگی کی خبریں سچ ثابت ہو گئیں۔
ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ شادی کے چند سالوں بعد جوڑے میں اختلافات پیدا ہوئے اور دونوں میں 19 سال بعد طلاق ہوگئی۔
بعدازاں، ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور جبکہ ارباز خان نے جارجیا اینڈریانی سے تعلق جوڑ کر زندگی کو آگے بڑھایا۔ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں تعلق قائم ہے تاہم ازبان خان اور جارجیا انیڈریانی میں علیحدگی ہوگئی۔
متعلقہ: ملائکہ اروڑا کے مالی اثاثے جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا
اطالوی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ اب ان کا بالی وڈ اسٹار کے ساتھ تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کیلیے احساسات رکھوں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملائکہ اروڑا کی وجہ سے ہمارا بریک اپ نہیں ہوا، کسی کی ’خاص دوست‘ ہونے کا لقب میرے لیے انتہائی توہین آمیز ہے، میں اور ارباز جانتے تھے کہ ہمارا رشتہ زیادہ نہیں چلے گا کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔
تقریباً ایک سے قبل جارجیا اینڈریانی نے پہلی بار ارباز خان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا تھا۔ بالی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں اطالوی اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ کا ارباز خان سے تعلق کیسا ہے؟
اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن فی الحال شادی یا کسی اور چیز کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے ہمیں ایک ساتھ رہنے کا موقع فراہم کیا۔
متعلقہ: ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے جلد شادی کا عندیہ دے دیا
انٹرویو میں جارجیا اینڈریانی نے ارباز خان کی سابق اہلیہ کی تعریف کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائکہ اروڑا کی ماڈلنگ سے اداکاری کے سفر کو سراہتی ہوں۔