افغان مہاجرین کی میزبانی اور مدد پر دنیا پاکستان کی معترف

افغان مہاجرین

افغان مہاجرین کی میزبانی اور مدد پر دنیا پاکستان کی معترف ہیں، پاکستان نے افغان مہاجرین کودیگرممالک منتقل ہونے میں مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کی پوری دنیا معترف ہے، پاکستان نے نہ صرف افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی بلکہ ان کو دیگر ممالک منتقل ہونے میں بھی مدد فراہم کی۔

ملکی سالمیت اور استحکام کے پیشِ نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور حکومتی فیصلے کے بعد ہزاروں غیرقانونی غیرملکیوں کے رضاکارانہ انخلا کا سلسلہ شروع ہوا۔

پاکستان نے دیگر ممالک میں منتقل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، دو سو پچانوے افغان باشندوں کو کینیڈا جانے میں مدد کی جہاں انہیں تینتیس مختلف شہروں میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان سے سینکڑوں افغان باشندوں کو برطانیہ منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے غیرملکوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئےاقدام کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

حکومت پاکستان کینیڈامیں مقیم غیرملکیوں کو زندگی کی تمام سہولت فراہمی کیلئے پرعزم ہے، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں افغان باشندوں کی آبادکاری کے لیے پاکستان کی جاری حمایت اور کاوشیں خیر سگالی اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔