فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز پر شاہ رخ کے مداح کیا کرنے والے ہیں؟ پلان سامنے آگیا

فلم ’ڈنکی‘ سے کن نامور گلوکاروں کا گانا ہٹایا گیا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے ان کے چاہنے والوں نے کچھ انوکھا کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کر لی۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ایس آر کے یونیورس کلب میں رجسٹرڈ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مداحوں نے بھارت میں فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کے پہلے دن اور پہلے شوز میں ایک ساتھ فلم دیکھنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

یونیورس کلب نے سوشل میڈیا پر اس پلان کے بارے میں بتا کر صارفین کو حیران کر دیا۔ کلب کے تحت دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد مقامات پر فلم دکھائی جائے گی جبکہ ان میں سے 600 شوز بھارت میں منتعد ہوں گے۔

متعلقہ: شاہ رخ خان نے مداحوں کو ’ڈنکی‘ نام رکھنے کی وجہ بتا دی

علاوہ ازیں، ایس آر کے واریرز اور کنگ ایس آر کے ایف سی سمیت دو اور بڑے کلب بھی بھارت میں شاہ رخ خان کی فلم بڑے پردے پر دکھانے کیلیے تیاری کریں گے۔

رپورٹ میں ذرائع نے بتایا کہ اس وقت شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ دنیا بھر میں مقبول ہیں، فین کلبز کی وجہ سے ’ڈنکی‘ کی تشہیر اور کمائی میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا جس کیلیے سپُر اسٹار کے مداح بے تاب ہیں۔