اسلام آباد میں قتل ہونے والی زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ نکلی

طالبہ قتل ڈرامہ

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ نکلی، طالبہ کے قتل اوراغوا کا مقدمہ جھوٹ پرمبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ کا اسلام آباد میں قتل ڈرامہ نکلا، انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کی طالبہ زندہ ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن رخسار مہدی نے انکوائری رپورٹ آئی جی کو ارسال کر دی، جس میں کہا ہے کہ یکم ستمبر کو طالبہ کے اغوااور قتل کا جھوٹا وقوعہ بنا کر مقدمہ درج کیا گیا، طالبہ کے قتل اوراغوا کا مقدمہ جھوٹ پرمبنی اور ذاتی رنجش پر قائم ہوا۔

انکوائری رپورٹ میں کہنا تھا کہ طالبہ تہمینہ نہ ہی اغوا ہوئی اور نہ ہی مذکورہ تاریخ کواسلام آباد میں تھی، تفتیش کےمطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضرپائی گئی اور طالبہ تہمینہ کی لوکیشن بھی آبائی گاؤں ٹوبہ ٹیک سنگھ پائی گئی۔

مقدمے میں نامزد ملزمان کی والدہ کی درخواست پرآئی جی نےانکوائری کاحکم دیا تھا تاہم جھوٹ پرمبنی مقدمہ عدالت سے خارج کردیا گیا اور انکوائری میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، مقدمہ سی ڈی اے افسر افتخار حیدری کے اثررسوخ کی بنیاد پر بنائے گئے۔