بھارت میں وزیر اعلیٰ کا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کیساتھ رقص، ویڈیو وائرل

بھارت میں وزیر اعلیٰ کا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کیساتھ رقص، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی بالی وڈ اسٹارز سلمان خان اور سوناکشی سنہا کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال حکومت کی جانب سے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں نامور شخصیات نے شرکت کی۔ فیسٹول 5 سے 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سلمان خان، سوناکشی سنہا، انیل کپور، مہیش بھٹ، سورو گنگولی و دیگر نے مل کر رقص کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سلمان خان نے حاضرین سے گفتگو میں کہا کہ یوں ہی چِلاتے رہنا آپ لوگ اور مجھے بولنے کا موقع نہیں دینا۔

سلمان خان نے کہا کہ یہ سب سے بڑا فلم فیسٹول ہے، جب میں ممتا بنرجی سے ملنے گیا تو دیکھا ان کا گھر بہت چھوٹا ہے، ان کا گھر میرے گھر بہت زیادہ چھوٹا ہے، مجھے حیرانی ہوئی کہ اتنے بڑے منصب پر ہونے کے باوجود کسی کا گھر اتنا چھوٹا کیسے ہو سکتا ہے؟

کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا پہلی بار انعقاد 1995 میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد بنگال کے لیجنڈری فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر سینما گھروں کو آباد کیا۔