فوجداری مقدمات میں ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ سپر ٹیکس

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ضمانت سے متعلق فیصلے میں کہا ہے کہ قانون کے تحت ٹرائل دو سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم کو ضمانت کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوجداری مقدمات میں ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا ، جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ ضمانت کےمقدمےمیں تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیرکی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، قانون کےتحت ٹرائل 2سال تک مکمل نہ ہوتوملزم کوضمانت کاحق ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ جن قانونی وجوہات پرضمانت خارج ہوانہیں بنیاد بناکردوبارہ ضمانت نہیں دی جاسکتی، درخواست ضمانت واپس لینے پرخارج ہو تو اسی گراؤنڈ پر دوبارہ درخواست نہیں دی جاسکتی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ضابطہ فوجداری قانون کےتحت ٹرائل میں تاخیرکی بنیادپرضمانت دی جاسکتی ہے۔

عدالت نے قتل کیس میں گرفتار محمد عثمان کی2لاکھ روپےمچلکوں پرضمانت منظور کی تھی۔