رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

اسلام آباد: ماہ نومبر کے چوتھے ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں صفر اعشاریہ پانچ نو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، دال ماش ،مسور کی دال ،انڈے،دہی ،باسمتی چاول اور ادرک سمیت گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جبکہ ، پیاز،آلو،ٹماٹر، زندہ مرغی اور ایل پی جی سمیت چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گائے کے گوشت ، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ، سبزی ، گھی ، آٹا ، مٹی کےتیل ،گیس و بجلی کے نرخ اورکھلے گھی سمیت اٹھائیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔