فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اچھی خبر

نسیم شاہ

فاسٹ بالر نسیم شاہ کی ری ہیبلی ٹیشن مکمل ہونے کے قریب ہے۔

فاسٹ بولر نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے اور وہ اب ری پیب کے حتمی مرحلے میں ہیں۔ وہ ہلکی جم ٹریننگ اور تھوڑی بولنگ پریکٹس بھی کر رہے۔

 نسیم شاہ ایشیا کپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انجری کے باعث بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

PCB provides update on Naseem Shah’s rehabilitation

فاسٹ بولرنسیم شاہ جمعرات کو بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کریں گے اور ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔

نسیم کی ری ہبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں ۔وہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔