پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز ملنے پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ٹائمز میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز فلسطینی صحافیوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کیلیے ہونا چاہیے تھا جنہوں نے نسل کشی کے دوران ناقابلِ یقین ہمت، حوصلہ اور لچک کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ٹائمز میگزین سے سوال کیا کہ اگر سال 2022 میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اعزاز مل سکتا ہے تو فلسطینیوں کیلیے آپ کے پاس کیا ہے؟
متعلقہ: ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا
Time’s Person of the Year should have been Palestinian journalists, doctors and civilians who’ve shown incredible courage, grace & resilience in the face of a genocide –
if 2022 could go to Zelensky and the ‘spirit of Ukraine’, what of the spirit of Palestine?@TIME— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) December 5, 2023
ٹائمز امریکا کا معروف جریدہ ہے جس نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیا۔ 33 سالہ گلوکارہ نے کامیاب ورلڈ ٹور کے دوران تمام ریکارڈ توڑ ارب پتی بن گئیں۔
ٹائمز میگزین نے ’پرسن آف دی ائیر‘ کیلیے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔