بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس

اسلام آباد: سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کےفیصلے کے خلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ ریفرنس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری کی جانب سے 2011 میں فیصلے پر صدراتی ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 9 رکنی لارجربنچ کی سربراہی کریں گے۔

جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل بھی بنچ میں شامل ہونگے۔

اس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی لارجربنچ بینچ کا حصہ ہوں گے۔