بالی وڈ کی بلاک باسٹر ففم اینیمل میں ولن کا مختصر رول پلے کرنے والے بوبی دیول کی والدہ نے بیٹے کے کردار پر کیا تبصرہ کیا ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ فلم نے محض تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زائد رقم کما لی ہے۔
پرتشدد مناظر سے بھرپور فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو تو شائقین سراہ ہی رہے ہیں مگر بوبی دیول کے مختصر اور جاندار کردار نے بھی فلم بینوں پر گہری چھاپ چھوڑی ہے۔
’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!
بوبی دیول اس فلم کے آخر میں مرجاتے ہیں، انہوں نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔
بوبی دیول کا کہنا تھا کہ میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے۔
بوبی کا کہنا تھا کہ میری کامیابی پر والدہ بہت خوش ہیں، انہیں ان کے جاننے والوں کے فون آرہے ہیں جو ان سے ملنا چاہتے ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا تھا جب آشرم ریلیز ہوئی تھی۔