ن لیگ نے انتخابات کیلئے جدید اور متبادل حکمت عملی تیار کرلی

ن لیگ انتخابات

لاہور : مسلم لیگ ن نے انتخابات کیلئے جدید اور متبادل حکمت عملی تیار کرلی اور ہر حلقے میں امیدواروں کے چناو کیلئے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی آئندہ عام انتخابات کے لئےتیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ نے انتخابات کیلئے جدید اور متبادل حکمت عملی تیار کرلی ہے، ن لیگ انتخابات میں جدید دورکےتقاضوں کےتحت اقدامات اپنائے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےہر حلقےمیں امیدواروں کےچناوکیلئےغیرملکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں، غیر ملکی فرم ہر حلقے میں سروے کر کے موزوں امیدوار کی معلومات فراہم کر رہی ہے۔

سرویز کے مطابق ن لیگ کوسینٹرل پنجاب سے60،جنوبی پنجاب سے30نشستیں ملنےکاامکان ہے ، ن لیگ نےپنجاب کی 141میں سے 120 نشستیں جیتنےکاہدف مقررکردیا۔

پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق ن لیگ کوقومی اسمبلی کے 90حلقوں میں برتری حاصل ہے، متعلقہ فرم کی جانب سے الیکٹیبلز کی مختلف حلقوں میں جیت کی نشاندہی کی گئی، سروے کے مطابق راجن پور میں لغاری و مزاری قبائل کے امیدوار جیت سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فرم کے مطابق پوٹھوہار سے مسلم لیگ ن کو 6 نشستیں ملنے اور اسلام آباد کی 3 میں سے 2 ،ہزارہ کی 3 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی فرم نے چترال اور سوات سے بھی ن لیگ کےجیتنے کےامکانات ظاہر کر دئیے جبکہ سابق فاٹا سے2، بلوچستان سے 6 سے 8،سندھ سے 3 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔