اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں سب سے قدیم اور سب سے بڑی مسجد عظیم عمری مسجد پر بمباری کی ہے۔
غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد 650 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔ مسجد 5 عیسوی اور 7 عیسوی کے درمیان تعمیر کی گئی تھی۔
قدس نیوز نیٹ ورک نے مسجد کی تباہی کی تصاویر شائع کی ہیں جن کی الجزیرہ نے تصدیق کی ہے۔
7اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں 200 سے زائد مساجد ہو شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور العودہ مسجد پر بھی بمباری کی جب کہ اسرائیل نے ایک اور حملےمیں غزہ میں قدیم عثمان بن قشقار مسجد کو بھی شہید کر دیا۔ عثمان بن قشقارمسجد1223میں بنائی گئی تھی جو آثارقدیمہ کے طور پر دیکھی جاتی تھی۔