پاکستان کی بیس بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ میں پہلے تھائی لینڈ اور اب فلسطینی ٹیم کو شکست دے کر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔
تائیوان میں جاری ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پلیسمنٹ راؤنڈ کے میچ میں آج پاکستان نے فلسطین کو 3-12 سے باآسانی شکست دے دی۔ اس سے قبل گزشتہ روز راؤنڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرایا تھا۔
فلسطین ٹیم کیخلاف پاکستان کی جانب سے امجد اسلم ، عمیر امداد بھٹی اور امان خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس کے علاوہ جبران، ذاکر، سمیر اور وسیم نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں قومی ٹیم کے کھلاڑی امان خان نے ٹیم کی کامیابیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور ایونٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچر کی حیثیت کے ٹیم کا حصہ ہیں۔
One of the greatest win by PAKISTAN TIGERS beating very strong Palestine team 12-3. Amjad Aslam & Amaan Khan made too difficult for team Palestine. Waseem, Muhammad, Sameer, Zakir, Jibran all contributed well to bring runs. Great defensive plays by @pakbaseball pic.twitter.com/M528GMyUU0
— Pakistan Federation Baseball ⚾️ (@pakbaseball) December 8, 2023
کرکٹ اور بیس بال کے فرق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امان خان نے بتایا کہ بیس بال کی ٹیم میں 9کھلاڑی ہوتے ہیں، فیلڈنگ ٹیم کا پچر گیند پھینکتا ہے، بیٹنگ ٹیم کا کھلاڑی ہٹ کرتا ہے، جس کے بعد چار کھلاڑی پچز کے گرد بھاگتے ہوئے بڑھتے ہیں جسے “ہوم رن” کہا جاتا ہے۔
Pakistan beats Palestine in the placement Round.
A very strong Palestinian team was neutralised by Amjad Aslam and Amaan Khan.
The final score was 12-3.#Baseball | #GreenTeam | #OurGameOurPassion | #KhelKaJunoon pic.twitter.com/2JPzCxnVw7
— Green Team (@GreenTeam1992) December 8, 2023
بیس بال کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک میچ نو اننگز پر مشتمل ہوتا ہے اور اگر ایک اننگز میں کسی ٹیم کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوجائیں تو دوسری ٹیم کی باری ہوتی ہے۔
ویسے تو امریکہ کا قومی کھیل بیس بال پاکستان میں غیر مقبول ہے لیکن وسائل کی کمی کے باوجود بیس بال رفتہ رفتہ یہاں بھی خاصا مقبول بنتا جارہا ہے۔