ہاتھی کے حملہ آور ہونے پر نوجوان نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ہاتھی کو چپل سے ڈرانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ہاتھی کو چپل سے خوف زدہ کرنے کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر جانوروں کے تحفظ سے متعلق بحث چھیڑ دی۔

این ڈی ٹی دی کی رپورٹ کے مطابق انڈین فارسٹ سروس (IFS) کے آفیسر پروین کاسوان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہاتھی اور کچھ نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی زمین کے اونچے حصے پر موجود ہے جسے نوجوانوں اپنی چپلیں دکھا کر خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پروین کاسوان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ویڈیو میں اصل جانور کو تلاش کریں، پھر یہ الزام لگاتے ہیں اور ہم انہیں قاتل کہتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جانوروں کے ساتھ ایسا کبھی مت کریں، یہ ویڈیو آسام کی ہے۔

ویڈیو کو پروین کاسوان کے اکاؤنٹ پر 91 ہزار بار دیکھا گیا جبکہ 1300 صارفین نے اسے پسند بھی کیا۔ ویڈیو نے جانوروں کے تحفظ سے متعلق بحث چھیڑ دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔ دوسرے نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوراً گرفتار کر کے جیل بھیج دینا چاہیے۔

رواں سال چار افراد نے ہاتھی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی جان خطرے میں ڈالی تھی۔ ہاتھی کے حملے میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے۔