’عوام نوازشریف کو آخری امید سمجھ کر ووٹ دیں گے‘

الیکشن 2024: نواز شریف نے NA-15 مانسہرہ سے شکست پر نتائج چیلنج کر دیے

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو آخری امید سمجھ کر ووٹ دینے جارہے ہیں۔

شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی پیشیاں بھگتی ہیں نوازشریف کو 8سال بعدبڑی سست روی سے انصاف دیا جا رہا ہےسزا دے کر کہا گیا پرائم منسٹرہاؤس خالی کردو۔

جاوید لطیف نے کہا کہ انتقام لینے والے اندھے ہوچکے تھے ہمیں نکالنے کے بعدپاکستان کی کیا بھلائی ہوئی، 45سال بعد آج ذوالفقاربھٹو کی پھانسی پر کیس شروع ہونےجارہاہے نواز شریف لاڈلہ نہیں تھا اس لئے سزادی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے صادق و امین کا لقب لینےوالےشخص کی سیاست 4سال بعد کھوکھلی ہوگئی، آصف زرداری لب کشائی کریں گے تو جواب دیں گے زرداری صاحب خود بلاول کو سنجیدہ نہیں سمجھتے۔

جاویدلطیف نے کہا کہ آئین قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا ووٹ کوعزت دینے کا مقصد عوام کی ترجیحات ہیں، چوہدری شجاعت سے نواز شریف کے دیرینہ تعلقات ہیں پنجاب کے سوا چھوٹے صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔