اسرائیل کا بھونڈا ڈرامہ فلاپ ہو گیا

حماس مجاہدین کے ہتھیار ڈالنے والا اسرائیل کا بھونڈا ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے حماس کے ہتھیار ڈالنےکی ویڈیوجاری کی لیکن ایک ہی واقعےکی دو ویڈیوز سامنے آ گئیں۔

ایک وڈیو میں مبینہ حماس ممبر نے سیدھے ہاتھ میں ہتھیار تھاما ہوا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں ہتھیارالٹے ہاتھ میں ہے۔ جس سےثابت ہوگیا کہ ہتھیارڈالنے کاپورا ڈرامہ اسٹیج کیا گیا۔

اس ویڈیو میں فلسطینیوں کو سخت سردی میں بغیر کپڑوں کے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس انسانیت سوزسلوک پراسرائیل کوپہلےہی شدیدتنقید کا سامنا ہے۔