پاکستانی کرکٹرز کی 2023 میں کرکٹ کے میدان میں کارکردگی کیسی رہی ہو مگر آدھی ٹیم نے شادی کر کے نئی زندگی کی اننگ شروع کر دی۔
سال 2023 کو پاکستان کرکٹ میں جہاں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی، تنازعات، ٹیم منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ اور مجموعی وانفرادی ریکارڈز کے پیمانے میں ناپا جائے گا وہیں یہ سال ٹیم میں شادیوں کے سیزن کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا جس میں ایک دو نہیں بلکہ 6 قومی کرکٹرز نے سر پر سہرا سجایا یعنی آدھی ٹیم کنواروں کی فہرست سے نکل کر شادی شدہ کی فہرست میں شامل ہوگئی۔
شان مسعود:
پاکستانی کرکٹرز میں شادی کا لڈو سب سے پہلے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے چکھا اور وہ جنوری میں سہرا باندھ کر گئے اور اپنی دوست نیشے خان کو دلہن کو بیاہ کر گھر لے آئے۔
ان کی دعوت ولیمہ کراچی کے ایک معروف ہوٹل میں ہوئی جس میں قومی کرکٹرز سمیت پی سی بی حکام اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے شرکت کی۔
شاداب خان:
آل راؤنڈر شاداب خان نے فروری میں نئی زندگی کی شروعات کیں۔ ان کی شادی سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوئی۔ اس شادی کو میڈیا میں زبردست کوریج ملی اور کئی دن تک اس کا چرچا ہوتا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی وہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
Alhamdulilah. Today is a blessed day for me and my family. My baraat. I hope I can be a good husband to my wonderful wife. A huge thank you to everyone for respecting my family’s privacy.
Wardrobe: Humayun Alamgir,
Styling: Tony & Guy,
Photography: da artist pic.twitter.com/PDe3LKwqPl— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 9, 2023
شاہین شاہ آفریدی:
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی شادی دو مراحل میں ہوئی۔ سال کے آغاز پر فروری میں پی ایس ایل سیزن 8 سے قبل ان کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے ہوا جب کہ رخصتی ایشیا کپ کے بعد طے پائی۔
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے درمیان مختصر وقفے میں شاہین آفریدی بھی انشا کو ڈولی میں بٹھا کر اپنے گھر لے گئے۔ ان کی شادی کی تقریبات کئی روز تک چلتی رہیں۔ مہندی سے ولیمے تک داماد اور سسر دونوں کے پرستاروں سمیت عام افراد نے بھی اس شادی کے بارے میں دلچسپی سے ہر خبر پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔
Saeed Anwar with Shaheen Afridi at his wedding with Shahid Afridi’s daughter Ansha Afridi. ✨#ShaheenAfridi #ShaheenAfridi @SAfridiOfficial pic.twitter.com/4Unc6eoiN0
— Maham Gillani (@DheetAfridian) September 19, 2023
حارث رؤف:
جولائی میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی بچپن کی دوست مزنا کو جیون ساتھی بنا کر گھر لے آئے۔ ان کی شادی کی تقریبات رنگا رنگ رہیں اور ہر تقریب ایک سے بڑھ کر ایک رہی جس کی وجہ سے نہ صرف مین اسٹریم میڈیا میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی وقت تک اس شادی کا چرچا ہوتا رہا۔
View this post on Instagram
حارث رؤف کی مہندی کی تقریب میں ہیوی بائیک اور گھوڑے پر انٹری، قوالی نائٹ اور شادی کے بعد اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت فوٹو شوٹ سب کو بھایا اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Entry with 150Kph on Bike and Then Horse ❤️#HarisRauf #Pakistanis pic.twitter.com/9b9aoIrC91
— Ñöör Hâféèz Åbbäsî (@noor_babarian56) July 5, 2023
فہیم اشرف:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی بیچلر کی فہرست سے نکل گئے اور نومبر میں سر پر سہرا سجا کر دولہا بن گئے ان کی شادی کرکٹر کے آبائی علاقے پھول نگر میں ہوئی۔
امام الحق:
امام الحق جن کے لیے بطور کھلاڑی یہ سال کچھ خاص نہ رہا انہوں نے بھی سال کے اختتام پر دورہ آسٹریلیا سے قبل شادی کر کے اس سال کو اپنے لیے خاص الخاص بنا لیا۔
امام الحق کی شادی بھی رنگا رنگ تقریبات سے بھرپور تھی جس کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابر اعظم نے اپنی آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا۔
Babar is so me man doesn’t even know what to do there.#BabarAzam #ImamUlHaq pic.twitter.com/ksnml5wMgx
— Zahra (@ZahraNasir11) November 23, 2023
قومی اوپنر کی شادی انمول سے ہوئی اور شادی کے موقع پر امام الحق نے کہا کہ ان کی شادی بہترین دوست سے ہوئی ہے۔
Today, we’ve not only become partners for life but have also solidified the bond of best friendship, which has always been the foundation of our love story. Today, I not only married my best friend ,but also found my forever home in your heart. Keep us in your prayers.❤️ pic.twitter.com/DXHYqKeAUB
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) November 25, 2023
اس شادی میں قومی کرکٹرز نے پرجوش انداز میں شرکت کی جب کہ دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ نے وائرل ہو کر دھوم مچا دی۔
View this post on Instagram
احسان اللہ:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نو آموز بولر احسان اللہ نے گوکہ شادی نہیں کی لیکن آدھا مرحلہ ضرور طے کر لیا یعنی انہوں نے منگنی کر لی۔ سوات کے علاقے مٹہ میں منگنی کی تقریب ہوئی جس میں اہلخانہ، خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
بابر اعظم کی شادی کب ہوگئی؟ 2023 کا بڑا سوال رہا:
یہ تو ہو گئی ان کھلاڑیوں کی فہرست جنہوں نے 2023 میں شادی کی لیکن شائقین بالخصوص پرستار جس کھلاڑی کی شادی کے شدت سے سارا سال منتظر رہے وہ نام ہے بابر اعظم کا۔
سابق کپتان اپنے ساتھی کرکٹرز کی شادی میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور تقریبات میں پیش پیش رہے لیکن ان کی شادی کے حوالے سے سارا سال ہی افواہیں گردش کرتی رہیں حتیٰ کہ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی بھارت میں اپنی شادی کے لیے شاپنگ کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی ہے۔