اسرائیلی فوجی کی فلسطینی دکان میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو آگئی

ایک اسرائیلی فوجی کو غزہ میں فلسطینیوں کی ملکیتی دکان میں توڑ پھوڑ اور اس کی اشیا کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی لباس میں ملبوس شخص غزہ میں فلسطینی کی دکان میں گھس کر اشیا کو پھینک رہا ہے اور ان چیزوں کو دیکھ کر ہنس رہا ہے۔

اس منظر کو اسرائیلی فوجیوں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور فلسطینیوں کی تضحیک کے طور پر شیئر لیا۔

اسرائیلی فوج نے اس اہلکار کے رویے کو "نامناسب” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اس سے قبل بھی اسرائیلی فوجیوں کی ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں وہ اہلِ غزہ کی ذاتی اشیا کو استعمال کر رہے ہیں اور ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دو اسرائیلی فوجیوں کو دیکھا گیا جو غزہ میں گھروں سے سائیکل نکال کر اس پر گھوم رہے ہیں۔