کون سا اداکار سالگرہ پر اپنی "ماں” کے پاؤں دھو کر پیتا تھا؟

ماں انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے آج ہم آپ کو ایسے بالی ووڈ اداکار کے بارے میں بتائیں گے جو اپنی سالگرہ پر ماں کے پیر دھو کر پیتے تھے۔

ماں کسی بھی انسان کے لیے انمول تحفہ اور اولاد سے اس  کا رشتہ دنیا کا انمول ترین رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں کیونکہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے جہاں سے وہ تربیت پاکر دنیا میں اپنے کمال وہنر دکھانے کے قابل ہوتا ہے۔ دنیا کا ہر شخص ہی اپنی ماں سے محبت کرتا ہے اور ہر ایک کا انداز جداگانہ ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو بھارتی فلم انڈسٹری کے ایسے معروف اداکار کے بارے میں بتائیں گے کہ جو اپنی ہر سالگرہ پر اپنی والدہ کے پیر دھو کر پیتے تھے اور ان سے اپنی والہانی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ ماضی کے معروف اداکار گووندا ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک کروڑوں شائقین فلم کے دلوں پر راج کیا۔ گووندا کی زندگی کے اس حسین ترین پہلو سے ان کی اہلیہ نے برسوں بعد پردہ اٹھایا تھا۔

گووندا کی اہلیہ سنیا نے ایک بار کپل شرما شو میں بتایا تھا کہ اداکار شوہر اور باپ تو اچھے ہیں لیکن سب سے اچھے وہ بیٹے ہیں کیونکہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنی والدہ سے پیار کرتے ہیں۔

سنیتا کے مطابق گووندا کی والدہ جب تک زندہ رہیں وہ اپنی ہر سالگرہ پر ان کے پیر دھو کر پیتے تھے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ اپنی والدہ کے منہ سے نکلی ہر بات پوری کرنے کی کوشش بھی کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب ان کی شادی ہوئی تو گووندا نے  ان پر واضح کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ ’’تم شادی کر کے اس گھر میں آتو گئی ہو لیکن جب تک میری والدہ زندہ ہے گھر میں ان ہی کی مرضی چلے گی، تم کچھ نہیں کہو گی۔‘‘

صرف سنیا کی زبانی ہی نہیں بلکہ گووندا کی اپنی والدہ سے محبت کا ثبوت ایک اور بھارتی شو میں اس وقت ہوا جب وہ والدہ کا ذکر آتے ہی رو دیے اور کہا کہ اس دنیا میں ایک ماں ہی ہے جو آپ کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

گووندا نے اس وقت اپنی والدہ کی موت کے المناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میری والدہ دنیا سے جا رہی تھی تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہتی ہے کہ گووند تم ایسا کرو، یہ نا کرو، اس سے ایسے بات کرو اور میرے بعد بہن بھائیوں کا یوں یوں خیال رکھنا۔