پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل بینو قادر سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہو رہا ہے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پرتھ میں پچ کیسی بنائی گئی ہے آسٹریلین میڈیا نے اس پر تبصرہ کیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے لیے پچ تھوڑی مختلف ہوگی جس پر پہلے کی نسبت گھاس کم دکھائی دے رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پھنسانے کے لیے پرتھ میں جال تیار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کیوریٹر کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پچ تھوڑی مختلف اپروچ کے ساتھ تیار کی گئی ہے، میرے طریقے میں پچ تھوڑی ٹاپ سے ہارڈ اور گھاس تھوڑی کم ہونی چاہیے اور میں لمبے فارمیٹ کے لیے ایک اچھی پچ دیکھ رہا ہوں۔
پچ کے حوالے سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا موقف بھی سامنے آیا ہے او ان کا کہنا ہے کہ پرتھ پچ کا باؤنس ایشین ٹیم کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے، پرتھ کی پچ پر بولروں اور بیٹرز دونوں کے لیے بہت کچھ ہو گا۔
کینگرو کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پرتھ پچ میں باؤنس بھی ہو گا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے آغاز میں سیم موومنٹ بھی ہو گی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اس کا فائدہ ہو گا۔
پہلا ٹیسٹ، پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات
پرتھ ٹیسٹ کو دی ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس میچ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
کینبرا میں میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی: محمد حفیظ
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کینبرا میں پی ایم الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے لیے تیار کی گئی پچ اور انتظامات پر تنقید کر چکے ہیں۔