آف اسپنر ساجد خان نے پرتھ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسپنر ساجد خان کو ابرار احمد کے متبادل کے طور پر آسٹریلیا بھیجا گیا اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر ساجد خان کے نام کی منظوری دی۔
ساجد خان نے پرتھ میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کے لیے کینگروز کے دیس میں موجود ہے سیریز کا با قاعدہ آغاز 14 دسمبر کو پرتھ ٹیسٹ سے ہو رہا ہے جس کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم نے واکا گراؤنڈ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور پریکٹس کر کے اس میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی جب کہ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ بولرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔