جینیس ٹیسا نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا

جینیس ٹیسا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے بال ڈائی کروانے کے ساتھ نیا ہیئر اسٹائل بھی اپنایا ہوا ہے۔

جینیس ٹیسا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لباس کی مناسبت سے ایموجی بنائی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

جینیس ٹیسا نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں جینیس ٹیسا ’شانزے‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی انصاری، زویا ناصر، ماریا ملک، حماد شعیبم ندا ممتاز، خالد انعم ودیگر شامل تھے جبکہ ’دل ہی تو ہے‘ کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی اور ہدایت کار کاشف بٹ، دانش بہلم تھے۔