کراچی میں ڈاکو بلٹ پروف جیکٹس پہننے لگے، 36 گھنٹوں ایک ہی ہوٹل میں3 وارداتیں

کراچی ڈاکو ہوٹل

کراچی : ڈاکوؤں نے ایک ہی ہوٹل میں چھتیس گھنٹوں کے دوران تین وارداتیں کیں، ملزمان پولیس سے مشابہ بلٹ پروف جیکٹ اور جوتے پہنے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال شروع کردیا، کورنگی دو نمبر میں واقع ہوٹل میں چھتیس گھنٹوں کے دوران تین وارداتیں ہوئیں۔

دو وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ہوٹل میں گاہکوں کو لوٹا گیا اور پھر رات گئے ہوٹل ملازمین سے بھی دو لاکھ روپے لوٹ لئے۔

ہوٹل ملازمین نے بتایا کہ وہ ہوٹل میں سوئے ہوئے تھے، اچانک مسلح ملزمان داخل ہوئے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ہوٹل کی تلاشی لی۔

ہوٹل ملازم کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس سے مشابہ بلٹ پروف جیکٹ اور جوتے پہنے ہوئے تھے جبکہ ملزمان کے ہاتھ میں واکہ ٹاکی بھی موجود تھے۔

ملازم کا بتانا تھا کہ ملزمان نے ایک گھنٹہ یرغمال بناکررکھا، بار بار پیسے کہاں ہیں پوچھتےرہے اور 2 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوئے جبکہ جاتے ہوئے بجلی بھی بندکرگئے۔