پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے ڈرافٹ کی تقریب کا آغاز ہوگیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری محمد نواز کو منتخب کرلیا ہے۔
پی ایس ایل 9 ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز آج اسکواڈز مکمل کریں گی، لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر فخرزمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا۔
پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کیرون پولارڈ کو منتخب کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ڈینئل سیمس اور آل راؤنڈر محمد نواز کو منتخب کیا ہے۔
186 wickets and 2500+ runs to his name in T20 Cricket
Welcoming, Magician Mohammad Nawaz in Kings' den for #HBLPSL9 ❤️#YehHaiKarachi | #KingsSquad | #HBLPSLDraft pic.twitter.com/OkqSoHENpr
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 13, 2023
As bright as d̶i̶a̶m̶o̶n̶d̶ Daniel ✨
All-rounder will shine bright in #KingsSquad for #HBLPSL9 ❤️#YehHaiKarachi | #KarachiKings | #HBLPSLDraft pic.twitter.com/a9aY30gC6V
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 13, 2023
آج کی ڈرافٹنگ میں 22 ممالک کے 485 کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں اور تمام ٹیمیں 18، 18 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کریں گی۔
ملتان سلطانزکےعلاوہ پی ایس ایل نائن کیلیے تمام ٹیموں نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ نئے سیزن کے لیے فرنچائز 18 رکنی اسکواڈ مکمل کریں گی۔
پی ایس ایل 9 کے لیے پاکستانی کرکٹ اسٹارز کے علاوہ 46 اوورسیز کھلاڑیوں نے پلاٹینیم اور 76 نے ڈائمنڈ کٹیگری میں رجسٹریشن کرائی۔