دہلی: بھارت میں پولیس نے لڑکی کے پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے بچا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے شادی پور میٹرو اسٹیشن پر لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جسے پولیس اور میٹرو کے عملے سے بچالیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ لڑکی پل سے باہر نکل کر چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
لڑکی ہاتھ میں موبائل فون پکڑی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ریلنگ سے باہر نکل کر خودکشی کی کوشش کرتی ہے۔
راہگیروں نے لڑکی کو دیکھا اور چیخ و پکار کی، راہگیروں کی جانب سے لڑکی کو بات چیت میں مشغول کرکے کنارے سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسی اثنا میں پولیس اور میٹرو کے عملے نے بروقت پہنچ کر لڑکی کو بچالیا۔