شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانیال افضل خان کا کہنا ہے کہ عنقریب شادی کرلیں گے۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکار دانیال افضل نے شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر، شادی سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ ایک سال قبل میرے شو میں آئے تھے اور کہا تھا کہ شادی کرنے والے پھر شادی کیوں نہیں کی؟
دانیال افضل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم پرانے دوست ہیں اور دوستوں میں ایک لڑکا ایسا ہوتا ہے جس کی شادی نہیں ہوتی، میں نے بھی وہی ذمہ داری لی ہوئی ہے اور زندگی انجوائے کررہا ہوں۔
ایاز سموں نے کہا کہ ہمارے دوستوں میں سب کی شادی ہوگئی ہے اور یہ اکیلے خوش ہیں، اداکار نے کہا کہ آپ سارے مل کر چاہتے ہو کہ میری خوشی ختم ہوجائے۔
دانیال افضل نے کہا کہ عنقریب شادی کرلیں گے، کوئی منگنی وغیرہ نہیں ہوگی ڈائریکٹ شادی ہوگی۔
میزبان نے سوال کیا کہ کیا دانیال کو اسکرپٹ ملتا تھا لیکن وہ ڈرامے کا حصہ نہیں ہوتے تھے؟
دانیال افضل نے بتایا کہ ایسا ہوا ہے لیکن ہونا نہیں چاہیے ہر کوئی امید لگا کر بیٹھا ہوتا ہے کہ کوئی پروجیکٹ ملا ہے، جب آپ نئے ہوتے ہیں تو یہ چیز زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نیا اداکار ہے کسی زمانے میں وہ جم میں میرے ساتھ ہوتا تھا کل جب اس سے بات ہوئی تو بتایا کہ شوٹ پر بلایا ایک دن کام کیا، کپڑے خریدے، نوکری سے چھٹی لی پھر پیغام بھیجا گیا کہ آپ ڈرامے کا حصہ نہیں ہیں۔
دانیال افضل نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کردار کے لیے موزوں نہیں ہو لیکن وہ جتنا دلبرداشتہ تھا میں محسوس کرسکتا ہوں۔
اداکار نے بتایا کہ میرے ساتھ کیریئر کے شروع میں اس طرح ہوا تھا اب بھی ہوتا ہے لیکن محسوس نہیں ہوتا کیونکہ دوسرے پروجیکٹ موجود ہوتے ہیں۔