پیسر احسان اللہ نے بھرپور طریقے سے کم بیک کرنے کی ٹھان لی

ابھرتے ہوئے قومی پیسر احسان اللہ نے فٹنس حاصل کرنے کے بعد بھرپور طریقے سے کم بیک کرنے کی ٹھان لی۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا حصہ فاسٹ بولر احسان اللہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پھر سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں کم بیک کریں۔ انھوں نے بھرپور سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں احسان اللہ نے بتایا کہ ان کی کہنی کی انجری خطرناک تھی لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے ری ہیب اچھا ہوا۔

نوجوان فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے میری انجری کے دوران جس طرح سپورٹ کیا ان کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے۔ میری کوشش ہے کہ اچھا کم بیک کرکے ملک کا نام روشن کروں۔