یہ کس معروف پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

صبور علی

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کا مقصد پرانی یادیں تازہ کرنا اور اسے اپنے مداحوں کو بھی دکھانا ہوتا ہے تاکہ مداح بھی ان کی بچن کی تصویر دیکھ سکیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

کیا آپ پہچان گئے کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں؟

صبور علی

اگر نہیں پہچان سکیں ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ اداکارہ کی بہن بھارتی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ اداکارہ کون ہیں؟ یہ مسکراتی ہوئی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن صبورعلی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

اداکارہ صبور علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

صبور علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’گل و گلزار‘ اور ’سر راہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔