آسٹریلیا کے سابق بلے باز سائمن کیٹچ نے عبداللہ شفیق کے بابراعظم کو پیچھے چھوڑنے کی پیش گوئی کر دی۔
سابق اوپنر سائمن کیٹچ نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن عبداللہ شفیق کے بارے میں جرات مندانہ پیش گوئی کردی۔
کمنٹری کرتے ہوئے کیٹچ نے شفیق سے متعلق پیش گوئی کی کہ وہ بابر اعظم سے بہتر بلے باز ثابت ہوں گے۔
"He’s a good young player, he’s had a good start to his Test career. What I like about him the most is that he’s aggressive against spin.
"I like the look of him. I think he’s going to be a better player than Babar Azam."
– Simon Katich on Abdullah Shafique #AUSvPAK pic.twitter.com/MbLW0QqtlK
— 7Cricket (@7Cricket) December 15, 2023
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا نوجوان کھلاڑی ہے اس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی اچھی شروعات کی ہے مجھے اس کے بارے میں سب سے زیادہ جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ اسپن کے خلاف جارحانہ ہے ہم نے اسے آج ہی ناتھن لیون کو آگے بڑھ کر کھیلتے ہوئے دیکھا ، اس لیے مجھے یہ پسند آئی، "میرے خیال میں وہ بابر اعظم سے بہتر کھلاڑی ثابت ہوں گے،”
قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ ملک سے باہر سیریز میں نئی گیند کے ساتھ اسٹارٹ مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دے سکیں تاکہ بنیاد اچھی بن سکے۔
اوپنر کا کہنا تھا کہ امام الحق سیٹ کھیل رہے ہیں آگے بھی بیٹنگ لائن اپ ہےجو ماضی میں بہت اچھا پرفارم کرتی رہی ہے۔ بولرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی ہے خاص کر عامر جمال نے۔
پاکستان آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 53 اوورز میں 132 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کی جانب امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ شروع کی اور ٹیم کو 74 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق 42 رنز بنا کر لیون کی وکٹ بن گئے۔ کپتان شان مسعود کو مچل اسٹارک نے 30 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔