شاہ رخ خان کا فلم ڈسٹری بیوٹرز کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

شاہ رخ خان نے فلم ’ڈنکی‘ کیلیے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے اداکار پربھاس کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سالار‘ کا مقابلہ کرنے کیلیے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو مدعو کر لیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان آج رات بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز اور نمائش کنندگان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سُپر اسٹار کی دعوت کا مقصد آپس کے تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، ممبئی میں دیے گئے عشاہیے میں شاہ رخ خان خود بھی موجود ہوں گے۔

ریڈ چلیز کے ذریعے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور نمائش کنندگان کو انڈیا کے مختلف حصوں سے مدعو کیا گیا ہے اور یہ اقدام شاہ رخ خان کی جانب سے نمائش میں ایک بہتر ڈیل حاصل کرنے کیلیے اٹھایا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر جبکہ پربھاس کی فلم ’سالار‘ 22 دسمبر کو نمائش کیلیے شیڈول ہے، دونوں کے درمیان باکس آفس پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

’ڈنکی‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایکشن کامیڈی فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔