کاجول اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم کا حصہ بن گئیں

کاجول اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم ’ماں‘ کا حصہ بن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے اپنے کیریئر میں پہلی بار ڈراؤنی فلم میں مرکز کردار نبھانے کیلیے معاہدہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول نے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دشمن‘ کو کیریئر کی سب سے زیادہ ’خوفناک‘ قرار دیا تھا اور اب تقریباً تین دہائیوں بعد خود ایسے ہی ایک پروجیکٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔

اجے دیوگن فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کا عنوان ’ماں‘ ہے جس کی ہدایت کاری وشال فوریا کریں گے۔ فلم کی تیاری آئندہ سال جنوی میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ: کیا کاجول کا اصل نام ’مرسڈیز‘ ہے؟

کاجول نے رومانوی سے لے کر تھرلر فلموں تک بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں کبھی ڈراؤنی فلم میں مرکزی کردار میں نہیں دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق جب ہدایت کار وشال فوریا نے کاجول سے ملاقات میں ’ماں‘ کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو وہ کافی متاثر ہوئیں اور فوراً اس کیلیے راضی ہو گئیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں کے گرد گھومتی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ فلم کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا یا پھر کسی او ٹی ٹی پلیت فارم پر ریلیز کا جائے گا۔

متعلقہ: کاجول کو فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق سوال کرنا مہنگا پڑ گیا

اداکارہ کا اگلا پروجیکٹ سپُر اسٹار پرتھوی راج سوکمارن اور ابراہیم علی خان کے ساتھ ’سرزمین‘ ہے۔ اس کے علاوہ، کاجول کے پاس کریتی سینن کے ساتھ نیٹ فلکس کی پُراسرار تھرلر دو فلمیں بھی ہیں۔