بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ون ڈے ورلڈ کپ میں کامیابی سے ہمکنار کروانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ’7‘ نمبر کی جرسی پہن کر میدان میں اترتے تھے تاہم اب ان کی یہ جرسی کوئی کھلاڑی نہیں پہن سکے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی اب ’7‘ نمبر کی جرسی نہیں پہن سکے گا کیونکہ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب اس جرسی کو بھی ریٹائر کردیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف انداز اپنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے ساڑھے 3 سال بعد 7 نمبر کی جرسی جو وہ پہنتے تھے اسے بھی ریٹائر کردیا ہے جس کے بعد اب مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی 7 نمبر کی جرسی زیب تن نہیں کرسکے گا۔
دھونی دوسرے بھارتی کرکٹر ہیں جن کو بی سی سی آئی کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بی سی سی آئی نے سچن ٹنڈولکر کا جرسی نمبر’10’ بھی ریٹائرکر دیا تھا تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی اس نمبر کی جرسی دوبارہ نہ پہن سکے۔