اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطین کے بچوں نے عالمی برادری سے اپیل کر کے بین الاقوامی برادری کو جھنجھوڑ دیا ہے۔
فلسطینی بچوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بھی اپنا بچہ سمجھیں۔
بچوں نے کہا کہ فوری جنگ کا خاتمہ کیا جائے اور ناکا بندی اٹھا کر ہمیں اپنے گھروں کو واپس جانے دیا جائے۔
Consider us your children and support us."
Children from Gaza urgently appeal for an end to the war, the lifting of the blockade, and the right to return to their homes from which they were forced to evacuate due to ongoing Israeli aggression ⤵️ pic.twitter.com/F4FL0Bwqjg
— Tarannum nawaz (@Tarannumna71082) December 17, 2023
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت کو ڈھائی ماہ کے قریب ہو چکے ہیں اس دوران زمینی اور فضائی حملوں میں 17 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد خواتین بالخصوص بچوں کی ہے جس پر پوری عالمی برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔