اٹلی: ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے یورپی ممالک میں کم شرح پیدائش پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اٹلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اٹلی اور دیگر ترقی یافتہ یورپی ممالک کے لوگ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔
ایلون مسک نے کہا اگر شرح پیدائش کم رہے گی تو مستقبل میں اٹلی، جاپان اور فرانس جیسے ممالک کا کلچر دنیا سے غائب ہو جائے گا۔
متعلقہ: ایلون مسک کا غزہ کے شہریوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آبادی میں کمی سے ترقی یافتہ ممالک کو لاحق معاشی خطرے کا مقابلہ صرف اور صرف زیادہ بچے پیدا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امیگریشن سے آبادی کا وہ مسئلہ کبھی حل نہیں کیا جا سکتا جو بڑے معاشی لحاظ سے مستحکم ممالک کو درپیش ہے، لہٰذا میرا تمام حکومتوں، رہنماؤں اور لوگوں کو مشورہ ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کے بچوں سے الگی نسل بھی جنم لے۔
ایلون مسک کے 11 بچے ہیں۔ وہ تقریب میں اپنے ایک بیٹے کے ساتھ آئے اور اسے گود میں اٹھا کر ہی خطاب کیا۔
آخر میں ایلون مسک نے بھی کہا کہ ہمیں خطرہ ہے یہ ممالک مزید نہیں رہیں گے۔