ویڈیو: ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا انتقال کرگیا

دولہا جاں بحق

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا انتقال کرگیا۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب جاری تھی اس دوران دلہا اچانک ہی انتقال کرگیا جس کے بعد شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا شادی کی تقریب میں بیٹھا ہے جبکہ اس کے ساتھ بیٹھی ایک لڑکی پیسے گننے میں مصروف ہے، اسی دوران دولہا آگے کی طرف جھک جاتا ہے۔

دولہے کے پاس بیٹھے رشتے دار گھبرا گئے انہوں نے اسے اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں اٹھ سکا جبکہ ایک شخص کو اس کی نبض چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا ہے کہ دولہے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔