ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر ماڈل گرفتار

ماڈل گرفتار

بھارت میں ماڈل میگھا شرما کو ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر دھیرادون کے ایئرپورٹ پر ممبئی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل میگھا شرما کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دھیرادون ایئرپورٹ پر ماڈل سے جب سیکیورٹی حکام نے پرس چیک کروانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔

میگھا شرما نے خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی کی اور ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ماڈل کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا جہاں پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بعدازاں ماڈل میگھا شرما کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔