کراچی : ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ روز 400 روپے اضافے کے بعد آج بھی 400 روپے بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ آج پھر سے بڑھ گئے،24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب 10گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 2027 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ 16 دسمبر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑی کمی آئی تھی اور سونا مزید 1800 روپے سستا ہوا تھا۔