عام انتخابات، ن لیگ کی ملک بھر کے امیدواروں کو ہدایت

ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل شروع ہو گیا ہے اور کاغذات نامزدگی کے اجرا اور جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے بھی ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی با ضابطہ اجازت دے دی ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول پر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے لیے ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک متعلقہ ضلع صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

الیکشن 2024، نواز شریف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

اعلامیے کے مطابق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے اور پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔