کراچی میں تاجر کے قتل کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

کراچی تاجر قتل

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا ٹمبر مارکیٹ کے قریب تاجر شہزاد جعفری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے قریب دو ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تاجر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول تاجر شہزاد جعفرافی لکڑی کا کاروبار کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، لواحقین کے بیانات لینے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ صدر ودیگر افراد سے معلومات حاصل کی ہیں، بھتے سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔

تاہم اب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں تاجر شہزاد جعفرانی کو دکان میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کی غرض سے کوئی بھی شخص دکان میں داخل نہیں ہوا۔

تاجر شہزاد جعفری کو دکان کے باہر سے چلنے والی ایک گولی سر میں لگی جس کے بعد وہ گر گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے دکان کے باہر سے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے گولیاں کے تین خول قبضے میں لیے ہیں، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔