کراچی کے علاقے ناظم آباد کی مجاہد کالونی دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کی مجاہد کالونی میں دو مسلح گروپ کھلے عام فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے۔
ویڈیو میں مسلح ملزمان کو کھلے عام فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، مسلح افراد کو علاقے میں اسلحہ کے ساتھ دندناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کا مخالف گروپ سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔